نواز کی جیل سے رہائی، آج خوشی کا دن ہے،حمزہ شہباز

نواز کی جیل سے رہائی، آج خوشی کا دن ہے،حمزہ شہباز فائل فوٹو نواز کی جیل سے رہائی، آج خوشی کا دن ہے،حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے بہت بڑی قربانی دی ،ہمارے قائد کو جیل سے رہائی مل رہی ہے ، آج خوشی کا دن ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ،اس ہی کی ذات انصاف کرتی ہے،تمام کارکن 2نفل شکرانے کے ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلےمیں لکھاگیاتھا کہ نوازشریف کےخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی،وقت ثابت کرے گا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بہت جلد اپنے لیڈر میاں نوازشریف کو اپنے درمیان پائیں گے،استقبال سےمتعلق مشاورت جاری ہے،پارٹی بیٹھےگی اور لائحہ عمل طے کرےگی۔

ان کا کہناتھاکہ بیوی آئی سی یو میں تھیں اوراحتساب عدالت کا فیصلہ آیا،لوگ تواحتساب عدالت کا فیصلہ سن کر بھاگ جاتے ہیں،نوازشریف اپنی بیمار بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے۔

install suchtv android app on google app store