نواز ، مریم اور صفدر رہا لیگی متوالوں کا جشن

نواز ، مریم اور صفدر رہا لیگی متوالوں کا جشن فائل فوٹو نواز ، مریم اور صفدر رہا لیگی متوالوں کا جشن

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت نے 6 جولائی کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر یعنی آج اس حکم کو معطل کیا۔

دونوں عدالتوں کے فیصلے کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں 69 روز گزارے جب کہ کیپٹن (ر) صفدر 74 روز تک جیل میں رہے۔

احتساب عدالت کے 6 جولائی کے فیصلے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ میں روپوش ہوئے اور 8 جولائی کو راولپنڈی پہنچ کر ڈرامائی انداز میں گرفتاری دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر گرفتاری دی جس کے بعد انہیں وہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
تینوں افراد کو جیل میں الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیا جس کی وجہ سے ان کی ملاقات بھی مقررہ دن ہی ہوا کرتی تھی۔

install suchtv android app on google app store