نیب کا شریف فیملی کی سزا معطلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

نیب کا شریف فیملی کی سزا معطلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ نیب کا شریف فیملی کی سزا معطلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو نے شریف فیملی کی سزا معطلی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ 

نیب حکام کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کی فیصلے سے متعلق مصدقہ نقل آنے کے بعد اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے رواں برس 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

شریف فیملی کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئیں جن پر سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تینوں شخصیات کی رہائی کا حکم دیا۔

install suchtv android app on google app store