عمران خان نے عمرہ ادا کرلیا، بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیئے

عمران خان نے عمرہ ادا کرلیا، بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیئے فائل فوٹو عمران خان نے عمرہ ادا کرلیا، بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ عمران خان نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان  نے عمرہ ادا کر لیا۔ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف میں عمران خان اور انکے وفد کے لئے خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے۔ خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر عمران خان اور ان کے وفد کے لیے کھول دیا گیا۔ عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوئےاور وہان نوافل ادا کیئے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگیں

عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر سعودی عرب پہنچے۔ مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ عمران خان نےمدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کےوفدنےمدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرحاضری دی۔

وفد کیلئے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نےریاض الجنۃ میں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے۔ عمران خان مدینہ سے جدہ ہوتے ہوئے مکہ المکرمہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودیہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

install suchtv android app on google app store