این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا

این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا فائل فوٹو این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کی این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فاتح اُمیدوار پی ٹی آئی فیصل ووڈا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے 249 کے ریٹرننگ افسر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ کیس کی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی۔

اس سے قبل 07 اگست کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 249 کے انتخابی نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کے دن ان کی جماعت کو کئی شکایات موصول ہوئیں۔ ہمارے کئی پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا جبکہ میرے پولنگ ایجنٹس کو سادہ پرچے پر نتائج دیئے گئے۔

شہباز شریف کا اپنی درخواست میں موقف تھا کہ دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرنگ افسر نے درخواست مسترد کی جو کہ اقدام غیرقانونی اقدام تھا۔صدر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ووٹوں کی گنتی میں شدید بےقاعدگیاں ہوئی ہیں اور انہی بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے ہیں لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی، جس کے بعد درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پانچ اگست کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں این اے 249 کے الیکشن 2018ء میں نتیجے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،درخواست میں شہباز شریف نے کہنا تھا کہ حلقے میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں کی گئی۔

شہباز شریف کی درخواست کے متن کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 45 پر کانٹ چھانٹ کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مسترد ووٹوں کے مقابلے میں جیتنے والے کے ووٹوں کا فرق صرف چند سو کا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 249 میں انتخابات کالعدم قرار دے اور امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری نہ کیا جائے۔

درخواست بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔خیال رہے کہ این اے 249 میں شہباز شریف کو پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے 35344 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب 34626 ووٹ ہی لے سکے۔

install suchtv android app on google app store