مبینہ انتخابی دھاندلی؛ پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش

وفاقی حکومت منی بجٹ آج پیش کرے گی فائل فوٹو وفاقی حکومت منی بجٹ آج پیش کرے گی

25 کو جولائی ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کردی گئی۔

منی بجٹ کی منظوری کیلئے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے جنرل الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی۔

پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اور ارکان کی نمائندگی پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث تحریک کو کچھ دیر کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کا مطالبہ کررہی ہے جب کہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی سربراہی حکمراں جماعت کے پاس ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو 2018 کے انتخابات پر شکوک شبہات ہیں، ہم نے اپوزیشن کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا، ہم شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھیں گے، عوام کے نمائندوں پر مشتمل بااختیار خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی، جس کی سربراہی حکومتی جماعت کے پاس ہوگی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store