وزیراعظم عمران سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پرمدینہ منورہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پرمدینہ منورہ پہنچ گئے فائل فوٹو وزیراعظم عمران سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پرمدینہ منورہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پرمنگل کی شام مدینہ منورہ پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی قیادت سے دوطرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے۔

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم روضہ رسولۖ پر حاضری دیں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شاہ سلمان بند عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی شاہ شاہی مہمان خانے میں وزیراعظم کے لئے سرکاری ضیافت کا بھی اہتمام کریں گے۔

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے اہم دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستانی برادری کی فلاح وبہبود کے امور اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store