مسلم لیگ (ن) کا ایک بار پھر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

مسلم  لیگ (ن) کا ایک بار پھر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کا ایک بار پھر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد قومی اسمبلی کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل اسپیکر سے فلور مانگا، فلور اس لیے نہیں دیا گیا کہ قواعد اجازت نہیں دیتے، ایسی مثال پہلےموجود ہے، ایازصادق نےشاہ محمود قریشی کواجازت دی تھی لیکن ہمیں واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے صدارتی خطاب کے بعد بھی ہمیں بات کرنےکی اجازت نہیں دی، آج کی بدمزگی کی ذمہ داری سرکاری جماعت پر آتی ہے، یہ غلط شروعات ہے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ آرام سے چلے، ہمیں حق سے محروم کیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے تھے اپنا مؤقف عوام تک پہنچاتے، ہم انہیں صرف یہ کہنا چاہتے تھے کہ وعدے کو ایک مہینہ ہوگیا، دھاندلی کے مسئلے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، چاہیں گےدھاندلی پر پارلیمانی کمیشن جلد تشکیل ہوکر کام شروع کردے، کل ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store