نواز شریف، مریم اور صفدر لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہوگی فائل فوٹو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو پیرول رول پر رہائی کا وقت ختم ہونے کے بعد لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تینوں افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج شام 4 بجے ختم ہوا۔

اڈیالہ جیل کے تین افسران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جاتی امراء سے بذریعہ خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس لایا جس کے بعد انہیں خصوصی اسکواڈ کی سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

لاہور سے اڈیالہ جیل تک کے سفر میں شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے ہمراہ رہے۔
اس سے قبل جاتی امراء سے روانگی سے قبل شریف فیملی کے افراد نے کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی جب کہ نواز شریف کی والدہ نے انہیں رخصت کرتے ہوئے بوسہ بھی دیا۔

install suchtv android app on google app store