پاکستان تحریک انصاف اختیارات کی بنیادی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

پاکستان تحریک انصاف اختیارات کی بنیادی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف اختیارات کی بنیادی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کی بنیادی سطح تک منتقلی پر یقین رکھتی ہے جو مقامی حکومتوں کے نظام کو مستحکم بنانے سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی نظام حکومت میں بااختیار لوگ بہترین انداز حکومت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیں جو پاکستان میں مضبوط مقامی حکومتوں کے مضبوط نظام کو یقینی بنائے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کے تجربے کی روشنی میں مقامی نظام حکومت کو فعال بنایا جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کیلئے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائیگا۔

install suchtv android app on google app store