شہباز شریف کا شریف خاندان کےغم میں شریک ہونے والوں سے اظہار تشکر

شہباز شریف کا شریف خاندان کےغم میں شریک ہونے والوں سے اظہار تشکر فائل فوٹو شہباز شریف کا شریف خاندان کےغم میں شریک ہونے والوں سے اظہار تشکر

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لئے آنے والے قائدین اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی۔

مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف سمیت پورا شریف خاندان کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت، اپنی دعاؤں اور تعزیت سے شریک ہونے والے تمام اندرون وبیرون ملک پاکستانیوں اورہمدردوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ غیرملکی رہنماؤں، سفراء کرام، حکومتی اور دیگرشخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تعزیتی پیغامات اور بالمشافہ اظہارہمدردی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفرکی مشکلات اور دشواری کے باوجود ہزاروں افراد کے افسوس کے لئے پہنچنے سے ہمیں حوصلہ ملا اور بڑی بہن کلثوم نواز کے انتقال کی تکلیف میں جس طرح سب نے ڈھارس بندھائی وہ انمول ہے۔

سابق وزیر نے کہاکہ سفر کی دقتوں اور موسم کے پیش نظر درخواست ہے کہ بیگم کلثوم کی رسم قل میں خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے تاکہ دیگر افراد کو زحمت اور مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے درخواست کی کہ سب بیگم کلثوم نواز کے لئے اپنے علاقوں اور مقامی سطح پر ہی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

install suchtv android app on google app store