چیف جسٹس کا ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی فوری گرفتاری کا حکم

چیف جسٹس کا ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی فوری گرفتاری کا حکم فائل فوٹو چیف جسٹس کا ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی فوری گرفتاری کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی جنید ارشد کو فوری گرفتار کرنے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا پولیس افسر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجتے ہیں؟ جنید ارشد کو کل تک گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

جنید ارشد کی سابقہ اہلیہ عائشہ سبحانی نے چیف جسٹس کو درخواست دی تھی۔

درخواست میں ان کا کہنا تھا کہ 'میرے سابق شوہر نے میری غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، جبکہ ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود جنید ارشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف معاملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کیا اور ان کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

install suchtv android app on google app store