وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے، بلومبرگ

وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے، بلومبرگ فائل فوٹو وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے، بلومبرگ

امریکی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے ملک کو تقریبا 12ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔ اسد عمر کو فوری طور پر سخت معاشی امتحان سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے اینگرو کو پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنایا۔

امریکی ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے اینگرو کو پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنایا۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو فوری طور پر سخت معاشی امتحان سے گزرنا ہوگا۔ وہ غیر روایتی طریقے سے مسائل حل کرنا جانتے ہیں۔

پاکستانی معیشت کے حوالے سے امریکی ادارے نے کہا ملک کو تقریبا 12ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔ زرمبادلہ 9 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ تجارتی اور جاری کھاتے کا خسارہ بہت بڑھ گیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں 2 بار کمی کی جاچکی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق نئے وزیرخزانہ کو ٹیکس وصولی میں اضافےپر کام کرنا ہوگا، ملکی آبادی کا صرف 1فیصد ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔

یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کیلئے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے جس کیلئے قرضہ لینا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے سے قرضہ لینے یا نہ لینے کافیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر خزانہ بننے سے قبل بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان کے چینی قرضوں کی فکر کرنے کے بجائے اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے بیرونی قرضوں کی صورتحال سنجیدہ ہے لیکن ہمیں چینی قرضوں کا مسئلہ نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store