بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں سپرخاک کردیا گیا

سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ  ادا کر دی گی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گی

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں جاتی امرا میں سپردخاک کردیا گیا۔

جاتی امرا میں شریف خاندان کے افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا جس کے بعد میت کو جنازہ گاہ لایا گیا۔

بعدازاں انہیں نواز شریف کے والد میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کر وایا، تعزیت کیلئے جاتی امرا آنیوالوں کا رش رہا، بڑے سیاسی رہنماؤں، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد اپنے لیڈر سے اظہار تعزیت کیلئے پہنچی۔

تعزیت کیلئے آنے والے خواتین و حضرات سے میاں نواز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور مریم نواز ملاقات کرتے رہے۔ صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے تو انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مولانا نے اس موقع پر کہا کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں، انہوں نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جو جدوجہد کی وہ نا قابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

install suchtv android app on google app store