تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی، صدر عارف علوی

تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی، صدر عارف علوی فائل فوٹو تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام کے حالات میں بہتری اور اقتصادی بحالی حکومت کی ترجیحات ہیں۔

وہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر کی مہم ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

صدر نے کہا کہ ملک میں شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھا جانا چاہئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق سرانجام دیں گے۔

وزیراطلاعات نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات صدر اور وزیراعظم کے ویژنز پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کرے گی۔

install suchtv android app on google app store