پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخوں میں ردوبدل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا فائل فوٹو صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل (18 ستمبر) کو طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 17 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا، جہاں انہیں اپنا پہلا خطاب کرنا تھا لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس 18 ستمبر بروز منگل، صبح 10 بجے طلب کیا ہے، جہاں وہ اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کے روبرو اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

install suchtv android app on google app store