کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

 کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی فائل فوٹو  کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی۔

کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔

لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں حسن و حسین نواز، شہباز شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کلثوم نواز کی میت پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بذریعہ پی آئی اے پرواز لاہور روانہ کی جائے گی۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، ان کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد میت کے ساتھ آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store