کابینہ نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کی سفارشات مسترد نہیں کیں، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا فائل فوٹو وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  کہا کہ اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی سے یوریا کھاد کی پیداوار رک گئی ہے۔ کھاد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد ہمیں درآمد کرنی پڑے گی۔ 15ستمبر تک اپنے پلانٹس کو پوری گیس فراہم کی جائے گی تاکہ کمی پوری کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بس لاہور کی 30 ارب روپے میں مکمل ہوئی، کرایہ حکومت 91 کروڑ روپیہ ملتا ہے جبکہ خرچ 4.2 ارب روپے ہے جو کہ حکومت سبسڈی دی جاتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد 45 ارب روپے میں مکمل ہوئی، کل کرایہ 66 کروڑ اور سالانہ 2 ارب روپے سبسڈی دی جاتی ہے تاکہ یہ چلتی رہی۔ اس کے علاوہ میٹرو ملتان کا کل کرایہ 5 کروڑ روپے اور سبسڈی 2.1 بلین روپے ہے۔ اس وقت حکومت پنجاب کو 8 ارب روپیہ سالانہ ان تینوں میٹرو پرخرچ کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور پراجیکٹ 66 ارب میں مکمل ہوگا۔ پشاور اور پنجاب میں فرق یہ ہے کہ پشاور والوں نے اپنی بسیں خریدی ہیں۔ اورنج ٹرین کا پراجیکٹ 250 ارب روپے میں پہنچ گیا ہے۔ اگر ہم چاہتے تھے تو خیبر سے کراچی تک ڈبل ٹریک کرسکتے تھے۔ اگر یہ پراجیکٹ مکمل ہوگیا تو ہمیں اس پر بھی ساڑھے 3 ارب سبسڈی دینی ہوگی۔ تاہم اجلاس میں میٹروبسوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں پی ٹی وی کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دی گئی ہے۔ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو وزیر کی حیثیت حاصل ہوگی۔ پی ٹی وی بورڈ کے 8 ارکان ہوں گے جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رکن ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت کیڈ کوختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کیلئے ہارون رشید کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعت نے کہا کہ ڈیمز فنڈ کیلئے کابینہ نے پوری رپورٹ پیش کی۔ ڈیمز فنڈ کو ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم 2 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کیے۔ شہباز شریف نے 5 سالوں میں 2 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے۔ جبکہ 34 ہزار 460 کنال جگہ کو کمرشل استعمال میں لایا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store