حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 روز کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا جس میں انہیں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے روبرو اپنا پہلا خطاب کرنا تھا۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 14 ستمبر کو طلب کیا تھا لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے باعث اجلاس کی تاریخ آگے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store