ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: چیف جسٹس

ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: چیف جسٹس فائل فوٹو ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے۔

سپریم کورٹ میں چک شہزاد ایگری فارم ہاؤس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے، فنڈ سپریم کورٹ کے نام پر ہے، اس کے نام پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دے گی، ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا ہے جسے سپریم کورٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store