محرم آتے ہی فرش عزاء بچ گئے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

محرم کا چاند نظر آتے ہی فرش عزاء بچ گئے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات فائل فوٹو محرم کا چاند نظر آتے ہی فرش عزاء بچ گئے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

کراچی ،فیصل آباد خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فضا سوگوار علماٗ و ذاکرین نے حضرت امام حسینؑ کی کربلا میں دینے والی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی ۔

سچ نیوز کے مطابق کراچی میں پہلے محرم سے ہی شہدا کربلا کے یاد میں گلی گلی  سبیل کا اہتمام کیا گیا کراچی سمیت پورے سندھ میں محرم الحرام کے مجالس میں آزداروں کے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  سندھ رینجرز نے سیکورٹی انتطامات مکمل کر لی۔

ادھر فیصل آباد میں یکم محرم الحرام کو ہونے والی ایک سو تہتر مجالس اور چھ بڑے جلوسوں کے لیے پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، چودہ سو اہلکار چار ایس پیز کی زیر نگرانی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

جبکہ  پختونخوا پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دی،پلان کے مطابق صوبے میں پانچ اضلاع حساس ترین جبکہ چار اضلاع کو حساس قراردے دیا گیا ہے۔

جلالپوربھٹیاں کی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ اوردیگر چھوٹی بڑی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء اور ماتم داری کا سلسلہ شروع ہوگیا،علما کا واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ نے اپنے پورے خاندان کو اپنے نانا کے دین پر قربان کرکے ایک لازوال داستان رقم کردی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

install suchtv android app on google app store