دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہو گیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے پری کوالفکیشن کے لیے بڈز جمع کرائیں۔
ترجمان کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں۔
ترجمان واپڈا کے مطابق پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔