کلثوم نواز کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں تین دن کیلئے معطل

کلثوم نواز کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں تین دن کیلئے معطل کلثوم نواز کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں تین دن کیلئے معطل

مسلم لیگ (ن) نے بیگلم کلثوم نواز کے انتقال پر تین روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کم از کم ایک ہفتے کے پے رول پر رہائی ملنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر لیگی کارکنان غم سے نڈھال ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے تین بار خاتون اول رہنے والی بیگم کلثوم نواز کی جدائی کے غم میں تین روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے بیگم کلثوم نواز کو ایک نڈر اور بے باک خاتون قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لاتے ہوئے دو یا تین دن لگ سکتے ہیں تاہم نواز شریف کو کم از کم ایک ہفتے کیلئے پے رول پر رہائی دی جائے۔سابق وزیر تجارت اور (ن) لیگی ایم این اے پرویز ملک نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو پاکستان کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں کامیاب تحریک چلائی۔ ہماری خلاف ظلم اور زیادتی کی جارہی ہے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہبازشریف میت لینے کیلئے لندن جائیں گے جبکہ حسن اور حسین نواز کی پاکستان واپسی کیلئے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

install suchtv android app on google app store