ریلوے کے لئے طویل المدتی ترقی کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے لئے طویل المدتی ترقی کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

آج اسلام آباد میں چین کے ریلوے حکام کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین مین لائن ون کوجدید بنانے سمیت دوسرے منصوبوں میں بھی تعاون کررہا ہے۔

چینی وفد نے پاکستان ریلوے میں بہتری لانے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

install suchtv android app on google app store