’وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے‘

’وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے‘ فائل فوٹو ’وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورۂ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا اور ولی عہد سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

install suchtv android app on google app store