سی پیک گیم چینجر کی حثیت رکھتی ہےاسے منجمد کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف

سی پیک گیم چینجر کی حثیت رکھتی ہےاسے منجمد کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف فائل فوٹو سی پیک گیم چینجر کی حثیت رکھتی ہےاسے منجمد کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) گیم چینجر ہے جس کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہونے والی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔
چیمبر کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے حکومت کی فیصلہ سازی کی قوت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا جس پر ہم نے آواز اٹھائی تو وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرنے کی خبر آئی، حکومت فیصلہ کرکے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہی ہے؟

پوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہے جس کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، قوم کے ساتھ یہ زیادتی نہ کی جائے۔

install suchtv android app on google app store