وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین (واپڈا) کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین (واپڈا) کی ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین (واپڈا) کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین نے ملاقات کی، وزیراعظم نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی جلد تعمیر پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ جنرل (ر) مزمل حسین نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے چیئرمین واپڈا پردیامر بھاشا اورمہمند ڈیمز کی جلد تعمیر پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ میں خود ڈیمز کے منصوبوں کی نگرانی کرسکتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو بڑے ڈیموں سمیت صرف 185 ڈیمز ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارت میں 5ہزار اور چین میں 4 ہزار بڑے ڈیموں سمیت 84 ہزار ڈیمز ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ بنانا ہے، چیئرمین واپڈا سے ملاقات کے دوران دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیمز کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ معاملے کی افادیت کے پیش نظر منصوبے کی نگرانی میں اپنے ذمے لے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصے میں سالانہ 45 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے جس کا 80 فیصد 3 ماہ جبکہ بقیہ 20 فیصد باقی 9 ماہ میں آتا ہے۔

install suchtv android app on google app store