مدارس میں مداخلت کرنے والوں کی ٹانگیں توڑدینگے: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی کونسل کن مقاصد کیلئے بنائی گئی ،ہمیں سب معلوم ہے، اگر مدارس میں مداخلت کرو گے تو ٹانگ توڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں جلسے عام سے خطاب میں سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھائے، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں قوم کی امنگوں کے برعکس فیصلے آئے، انتخابی نتائج کے تمام مراحل کی کہانی پورے ملک میں ایک طرح بیان ہوتی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات کا خلاصہ یہ ہے کہ موجودہ اکثریت ، وزرائےاعلی اور وزیر اعظم جعلی ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں سب معلوم ہے کہ اقتصادی کونسل کن مقاصد کیلئے بنائی گئی، ہم انہیں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر مدارس میں مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی ٹانگ توڑ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت نے ابتدا ہی میں عوام پر مہنگائی کا طوفان لاکھڑا کیا، عمران خان سے ریاست مدینہ کی توقع نہیں کی جاسکتی،سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نئی نسل کو گمراہ کر رہی ہے، مگر ہم نوجوانوں کو سیدھا راستہ دکھائیں گے

install suchtv android app on google app store