چینی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ دورے پر  پاکستان پہنچ گئے فائل فوٹو چینی وزیر خارجہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےوفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ، صدر ممکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

install suchtv android app on google app store