سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار فائل فوٹو سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

وزیراعظم ہاؤس نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے ایک سرکلر وائرل ہوا تھا جس پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store