مولانا فضل الرحمان کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد

مولانا فضل الرحمان کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد

الیکشن کمیشن نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ تھے، بغیر ثبوت کے انتخابات کی شفافیت کے خلاف بیانات افسوسناک اور حقائق کے برعکس ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات 2018 میں عوام نےآزادانہ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا، ذاتی مفادات کی بنیاد پر پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنا جمہوریت کے منافی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن نے انتخابی تنازعات کے حل کے لیے ٹریبونل مقرر کردیے ہیں اور جسے شکایت ہے تو وہ الزامات کے بجائے ٹریبونل میں پٹیشن دائر کرے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ قومی اداروں پر الزامات لگا کر دباؤ میں نہ لایا جائے، کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران موجودہ حکومت کو جعلی قرار دیتے ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store