نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، اے این پی رہنما ابرار خلیل بھانجے سمیت جاں بحق

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، اے این پی رہنما ابرار خلیل بھانجے سمیت جاں بحق فائل فوٹو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، اے این پی رہنما ابرار خلیل بھانجے سمیت جاں بحق

پشاور کے علاقہ تہکال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ابرار خلیل کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ابرار خلیل تہکال میں جنازے میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کہ راستے میں سبحان آباد کے مقام پرمسلح موٹر سائیکل پر سوار افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ابرار خلیل اور ان کا بھانجا راشد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے کلاشنکوف کی گولیوں کے 8 خول ملے ہیں۔

حملہ آورں میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ دوسرے نے کپڑے سے منہ چھپا رکھا تھا۔

ابرار خلیل 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی کے 74 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار تھے۔

install suchtv android app on google app store