وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ

وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ فائل فوٹو وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ سردار مسعود خان نے شاہ محمود قریشی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ہائی کمشنر کی رپورٹ کی سفارش کا خیرمقدم کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا کہا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store