وزیر ریلوے کا سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

وزیر ریلوے کا سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو وزیر ریلوے کا سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہاکہ ریلوے کا اصل مسئلہ مسافر نہیں فریٹ ہے، اللہ نے مدد کی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی۔

شیخ رشید نے سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ہفتے تک بھاری تنخواہوں والےکنٹریکٹ ملازمین خود چلے جائیں، کنٹریکٹ افسر ایک ہفتے میں استعفیٰ دے دیں جب کہ 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں ایسا فیصلہ ہو جو درمیانی ہو۔

وزیرریلوے نے بتایاکہ 55 انجنوں کا نیب کا کیس ہے، نیب میں ریلوے کے 8 کیسز زیر سماعت ہیں اور ہم مزید 4 بھجوا رہے ہیں، شالیمار اسپتال کا کیس نیب کو بھجوارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں اور ریلوے کی زمین کے ریکارڈ کے لیے ڈائریکٹر کو خط لکھوایا ہے۔

install suchtv android app on google app store