وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس فائل فوٹو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کھاد کی قیمت اور برآمد کی صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں میں غریب کاشتکاروں کے مفاد کو ترجیح دینی چاہئے۔

وہ ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جو بدھ کو یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے سابق حکومت کی جانب سے کسان برادری کے مفادات کے برخلاف کھاد کی قیمت اور برآمد کے معاملہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں میں غریب کاشتکاروں کے مفاد کو ترجیح دینی چاہئے۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ رواں سیزن کیلئے ملک میں کھاد کی مجموعی ضرورت 6 لاکھ ٹن کے قریب ہو گی۔

install suchtv android app on google app store