پاکستان اور بھارت کو کشمیر سمیت تمام معاملات کا حل نکالنا ہوگا: وزیراعظم

پاکستان اور بھارت کو کشمیر سمیت تمام معاملات کا حل نکالنا ہوگا: وزیراعظم فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کو کشمیر سمیت تمام معاملات کا حل نکالنا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میری تقریب حلف برداری کیلئے پاکستان آنے پر میں سدھو کا مشکور ہوں، وہ امن کا پیامبر بن کرآیا جسے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں جس کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا‘۔

عمران خان نے مزید کہا کہ’ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کیے جائیں اور باہمی تجارت کا آغاز کیا جائے‘۔

install suchtv android app on google app store