نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا۔

نعیم الحق کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں افتخار درانی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا ہے۔ نعیم الحق اور افتخار درانی کی شمولیت کے بعد وزیرعظم کی کابینہ میں 15 وزراء، 5 مشیر اور 2 معاونین خصوصی ہوگئے ہیں۔

افتخار درانی اس سے پہلے تحریک انصاف سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اکے انچارج رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store