پاکستان، بھارت کیساتھ بلاتعطل مذاکرات کا خواہاں ہے : ترجمان دفترِ خارجہ

پاکستان، بھارت کیساتھ بلاتعطل مذاکرات کا خواہاں ہے فائل فوٹو پاکستان، بھارت کیساتھ بلاتعطل مذاکرات کا خواہاں ہے

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے حل کیلئے باہمی مفاد اور بلاتعطل مذاکرات کا خواہاں ہے۔

بھارتی میڈیا کے کئی چینلزکی جانب سے غیرضروری طورپر تنازعہ بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بیان نہیں دیاکہ بھارتی وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم عمران احمدخان نیازی کو ایک خط میں ویسے ہی خیالات کااظہارکیا جیسے وہ پہلے کرچکے ہیں کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ تعمیری بات چیت میں مضمر ہے۔

ترجمان نے کہاکہ تنازعے کو ہوا دینے اور ماحول میں خرابی پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش سود مند نہیں ہے اور ایک ذمہ دار صحافت کی روح کے منافی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store