سابق نیب پراسیکیوٹر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا

مرزا شہزاد کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا مرزا شہزاد کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد خود سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز بھی قوم سے پہلے خطاب میں انہوں نے ملک میں اس حوالے سے اصلاحات نافذ کرنے کا کہا تھا۔

وزیر اعظم نے اب اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store