عمران خان کی پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی: خورشید شاہ

عمران خان کی پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی: خورشید شاہ فائل فوٹو عمران خان کی پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی: خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر وزیرِاعظم کی تقریر نہیں تھی، انہوں نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں، تقریر سے لگا جیسے عمران خان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو۔

خورشید شاہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قائدِاعظم کو اپنا آئیڈیل کہتے ہیں لیکن ان سے انہوں کچھ نہیں سیکھا، عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی، امید نہیں تھی کہ عمران خان اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان کا ماحول ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، عمران خان کی تقریر وزیرِاعظم کی تقریر نہیں تھی، عمران کی تقریر سے لگا کہ وہ بھاٹی چوک میں جلسہ کر رہے ہیں، عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی، اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ اس پر رحم کرے۔

install suchtv android app on google app store