آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی فائل فوٹو آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، دہشت گرد 45 افراد کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، حبیب اللہ، سیداللہ، زر محمد، الیف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ان دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا اور تمام دہشت گردوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر6 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی۔

install suchtv android app on google app store