وزیراعظم کے امیدوارپر (ن) لیگ کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا: خورشید شاہ

وزیراعظم کے امیدوارپر (ن) لیگ کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا: خورشید شاہ فائل فوٹو وزیراعظم کے امیدوارپر (ن) لیگ کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا: خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھاکہ (ن) لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مؤقف بدلاہے اس کا جواب وہ دے سکتے ہیں، پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو ہماری مشاورت سے نامزد تو نہیں کیا، کسی جماعت کو حق دیتے ہیں تو یہ نہیں کہتے فلاں کونامزد کریں فلاں کونہیں، امیدوار کو نامزد کرنا جماعت کی اپنی صوابدید تھی۔

install suchtv android app on google app store