نیب نے خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی

نیب نے خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی فائل فوٹو نیب نے خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے دوران خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 36 لاکھ 68 ہزار 671 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق بابرغوری اور دیگر پر غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے اور غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانےکو 2 ارب 85 کروڑ روپےکا نقصان پہنچا۔

install suchtv android app on google app store