عمران خان کیخلاف واویلا: بھارتی میڈیا کو بڑے ہونے کی ضرورت ہے: ترجمان دفترخارجہ

عمران خان کیخلاف واویلا: بھارتی میڈیا کو بڑے ہونے کی ضرورت ہے: ترجمان دفترخارجہ فائل فوٹو عمران خان کیخلاف واویلا: بھارتی میڈیا کو بڑے ہونے کی ضرورت ہے: ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف واویلا کرنے پر بھارتی میڈیا کو بڑے ہونے کا مشورہ دے دیا۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے عمران خان کے خلاف بھارتی میڈیا کے واویلا پر تبصرہ کیا اور کہاکہ بھارتی میڈیا کو بڑے ہوجانے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی موجودگی بھارتی وزیراعظم کےدعوؤں کی نفی ہے تاہم پاکستان کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے گا۔

اس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے 5 مزید شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا تعلقات کی بنیاد پر ہے تاہم پاکستان سعودیہ سمیت کینیڈا کی سفارتی کشیدگی کو مانیٹر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد سے وزارت خزانہ کے حکام کام کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ امریکا سےفوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے اور اس معاملے پربات چیت جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store