شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کاغذات نامزدگی جمع کروادیے فائل فوٹو شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

مسلم لیگ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔

ان کے کاغذات نامذدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کروائے۔

واضح رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے، اگر قائد ایوان کے لئے امیدواروں کی تعداد 2 یا اس سے زائد ہو یا کوئی امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کر سکے تو ایسی صورت میں عددی برتری رکھنے والے صرف 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا تاہم اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

install suchtv android app on google app store