12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور کو پاک فوج نے ملازمت دے دی

12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور کو پاک فوج نے ملازمت دے دی فائل فوٹو 12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور کو پاک فوج نے ملازمت دے دی

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے صنعتی مرکز فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور فیصل ماہی کو پاک فوج نے ملازمت دے دی۔

خیال رہے کہ 48 سالہ فیصل ماہی رکشہ چلا کر اپنے اہل خانہ کا خرچ چلاتے ہیں۔

فیصل ماہی نے 2015 تک 12 ناولز اور 100 سے زائد ڈرامے لکھے تھے، جن میں سے ان کے تمام ناول شائع ہوچکے ہیں۔

ان کے 12 ناولز میں سے 11 ناول تین سال پہلے تک تین تین بار شائع ہوچکے تھے۔

فیاض کا پہلا ناول 'گھنگھرو اور کشکول' 2005ء میں شائع ہوا جس میں انہوں نے طوائفوں کی زندگیوں کے مختلف پہلوؤں اور ان کے ساتھ ناروا معاشرتی برتاؤ کو اپنا موضوع بنایا۔

ان کے دیگر ناولز میں گیلے پتھر، کاغذ کی شتی، کانچ کا مسیحا، تاوان عشق، عین شین قاف، موم کا کھلونا، ٹھہرے پانی، میرا عشق فرشتوں جیسا، لبیک اے عشق، شیشے کا گھر اور پتھر کے لوگ شامل ہیں۔

فیصل ماہی نے 2015 میں 13 واں ناول لکھنا شروع کیا، جسے جلد ہی شائع کروایا جائے گا۔

فیصل ماہی شادی شدہ ہیں اور ان کے 7 بچے ہیں جب کہ وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔

ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ چلا کر اپنا گذر سفر کرنے والے فیصل ماہی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تحت شائع ہونے والے ایک میگزین میں ملازمت دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ کی کہ پاک فوج نے فیصل ماہی کو میگزین میں بطور لکھاری ملازمت دے دی۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ فیصل ماہی آئی ایس پی آر کے تحت شائع ہونے والے ماہانہ میگزین میں فیچر اور کالم لکھیں گے۔

 ساتھ ہی انہوں نے دنیا ٹی وی کے اینکر اجمل جامی کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے فیصل ماہی کے بے روزگار ہونے سے متعلق آئی ایس پی آر کو توجہ دلائی۔

install suchtv android app on google app store