پانی کی قلت ملک کا سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے، جسٹس ثاقب نثار

پانی کی قلت ملک کا سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے، جسٹس ثاقب نثار فائل فوٹو پانی کی قلت ملک کا سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے، جسٹس ثاقب نثار

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پانی کی قلت ملک کا ایک سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

انہوں نےیہ ریمارکس کٹاس راج مندر کے گرد ونواح میں واقع سیمنٹ فیکٹریوں کی طرف سے پانی کے استعمال کے باعث مند ر کاتالاب خشک ہونے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں پر مبنی ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دئیے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ملک میں زیر زمین پانی کی سطح کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چکوال میں سیمنٹ فیکٹریوں نے اربوں روپے مالیت کا پانی بلا معاوضہ استعمال کیا۔

install suchtv android app on google app store