اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کے عمل میں اکبرایس بابر کو شامل کیے جانے کیخلاف عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کے عمل میں اکبرایس بابر کو شامل کیے جانے کیخلاف عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی مشاہدے کے مطابق الیکشن کمیشن کے 2017 کے حکم نامے کے پیش نظراکبرایس بابر تحریک انصاف کے رکن ہیں۔

اکبرایس بابر پی ٹی آئی کے رکن ہونے کے ناطے اسکروٹنی کمیٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی نے ان کی رکنیت ختم کردی تو جب الیکشن کمیشن بلائے وہ اس عمل کا حصہ بن سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کا اعتراض درست نہیں۔ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کی معلومات اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے کو بھی چیلنج کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store