کرپٹ انسان کبھی کرپشن کو ختم نہیں کرسکتا: عمران خان

کرپٹ انسان کبھی کرپشن کو ختم نہیں کرسکتا: عمران خان فائل فوٹو کرپٹ انسان کبھی کرپشن کو ختم نہیں کرسکتا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں خرچے پورے کرنے کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں، اور ان قرضوں کی قیمت قوم مہنگائی کی صورت میں چکاتی ہے۔ 25 جولائی چوروں اور لٹیروں سے جان چھڑانے کا دن ہے۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت قرضے لیتی ہے اور قرضوں کی قیمت قوم ادا کرتی ہے۔ ہم قرضے اتارنے کیلئے بھی قرضہ لیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ انسان کبھی کرپشن کو ختم نہیں کرسکتا۔ ہم سرماریہ کاری کے مواقع بڑھائیں گے اور کرپشن ختم کرکے قرض اتاریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان اداروں کو استعمال کرکے لوگوں کو قتل تک کروادیتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دس سال پہلے بجلی کا ایک یونٹ دو روپے تیرہ پیسے تھا جو آج نو روپے چھیاسی پیسے کا ہوگیا ہے۔ آٹا تیرہ روپے فی کلو سے پینتالیس روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ باہر کے لوگوں کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی۔

install suchtv android app on google app store