دہشت گردی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج رہی ہے: وزیر خارجہ

نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون فائل فوٹو نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون

نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج رہی ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں اور مستونگ میں حالیہ دہشت گرد حملے اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

تاہم وزیر خارجہ نے اس بات کا اعترا ف کیا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ملک نے اس لعنت پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور دہشت گرد عناصر اب پہلے کی طرح زیادہ مضبوط نہیں ہیں۔

خارجہ پالیسی کے حوالے سے چیلنجوں پرروشنی ڈالتے ہوئے نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب بھی بہت سے مواقع ہیں جنہیں ابھی تک بروئے کار نہیں لایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں بہتری کے لئے اپنی پالیسیوں کو دوبارہ تشکیل دینا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store